ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی : نابالغ لڑکی کے ساتھ جبری عصمت دری ۔ ملزم گرفتار

بیلتنگڈی : نابالغ لڑکی کے ساتھ جبری عصمت دری ۔ ملزم گرفتار

Thu, 04 Nov 2021 12:43:48    S.O. News Service

بیلتنگڈی، 4؍ نومبر (ایس او نیوز) ایک نابالغ لڑکی سے تعارف اور دوستی کے بعد اس کی عریاں تصویر عام کرنے کی دھمکی دے کر بار بار جبراً عصمت دری کرنے کے الزام میں دھر مستھلا پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزم کا نام نوفل ہے ، جو نیلیاڈی کا رہنے والا اور پیشہ سے رکشہ ڈرائیور ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جب متاثرہ لڑکی اسکول جایا کرتی تھی تو 2018 میں نوفل کی اس سے جان پہچان ہوگئی ۔ نوفل نے اس کا فون نمبر حاصل کیا اس وقت لڑکی کے گھر پہنچ گیا جب گھر پر کوئی موجود نہیں تھا ۔ پھر اس نے لڑکی کی عصمت دری کرتے ہوئے اس منظر کو موبائل فون میں قید کر لیا ۔ اس کے بعد اس کلپ کو عام کرنے کی دھمکی دے کر اس نے متعدد بار اس کے ساتھ  جبراً جنسی عمل کیا ۔ 

جب نوفل کا معاملہ ناقابل برداشت ہوگیا تو پھر لڑکی نے سارا قصہ والدین کو سنایا جس کے بعد اس نے پولیس کے پاس شکایت درج کروائی ۔ دھرمستھلا پولیس نے پوکسو کے تحت کیس درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔ 


Share: